کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے یہ کلینک بلاک بی مکان نمبر 23 بی میں قائم تھا جوکہ اب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے سیل کر دیا گیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم تھا جوکہ قانون کی خلاف ورزی ہے اس وجہ سے اسے سیل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈینٹل کلنک کو سیل کرنے کے خلاف سابق صدر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی اور ان کی صاحبزادے اواب علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔