دبئی اسلامک بینک گلستان جوہر کامران چورنگی برانچ کی اے ٹی ایم 2 ماہ سے خراب

123

کراچی:دبئی اسلامک بینک گلستان جوہر کامران چورنگی برانچ کی اے ٹی ایم (آٹومیٹڈ ٹیلر مشین) گزشتہ2 ماہ سے خراب ہے،شہریوں کو رقم نکلوانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ (ڈی آئی بی پی ایل) گلستان جوہر کامران چورنگی برانچ کی اے ٹی ایم گز شتہ2 ماہ سے خراب ہے جبکہ گلستان جوہر کے قرب و جوار میں قائم دیگر بینکوں کی بھی اے ٹی ایم (آٹومیٹڈ ٹیلر مشین)عارضی طور پر بند ہے کے نوٹس آویزاں کردیے گئے ہیں،

اسی طرح بینک کے دروازے پر تعینات سیکورٹی گارڈز نے اے ٹی ایم(آٹومیٹڈ ٹیلر مشین)خراب ہونے کے چارٹ لگادیے ہیں،دبئی اسلامک بینک کی اے ٹی ایم (آٹومیٹڈ ٹیلر مشین)خرابی کی وجہ سے صارفین بینکوں کے چکر کاٹتے دکھائی دیتے ہیں۔

جبکہ بینک انتظامیہ سے اس بابت پوچھا جائے تو وہ اکاونٹ ہولڈر کو مطمئن کرنے کی بجائے اے ٹی ایم (آٹومیٹڈ ٹیلر مشین) کے لنک ڈاون اور کیش نہ ہونے کا بہانا بنا کر ٹرخا دیتے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،

صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دبئی اسلامک بینک گلستان جوہر کامران چورنگی برانچ کے بینک منیجرز لنکس ڈاون کا کہہ کر طفل تسلیاں دے دیتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو رقم کی حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے،

دبئی اسلامک بینک صارفین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلستان جوہر کامران چورنگی برانچ پرقائم دبئی اسلامک بینک کیاے ٹی ایم (آٹومیٹڈ ٹیلر مشین) کا خراب یا بند ہونا عام سی بات ہے۔

صارفین کا مزید کہنا تھا کہ دبئی اسلامک بینک کے آئے روز ایے ٹی ایم کی خرابی لنک ڈائون کے مسائل اوررقم نہ ہونے کے باعث ہم اپنا بنک اکائونٹ دیگر بینکوں میں منتقیل کررہے ہیں تاکہ ہم اپنی رقم کا حصول آسان بنا سکے۔

صارفین نے کہاکہ بینک کی ہیلپ لائن پر متعدد بار اے ٹی ایم (آٹومیٹڈ ٹیلر مشین) خراب اور بند ہونے کی شکایات کے باوجوو دبئی اسلامک بینک کے افسران اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ہیلپ لائن پر موجود بینک کے نمائندے کی جانب سے بس یہ کہا جاتا ہے کہ ٹیکنیکل خرابی کے باعث اے ٹی ایم عارضی طور پر بند ہے۔

آئندہ چند روز میں خرابی دور کر کے اے ٹی ایم(آٹومیٹڈ ٹیلر مشین) کو صارفین کے لیے کھول دیا جائے گا اس بات کو بھی 2 ماہ گزر گئے ہیں لیکن تاحال مشین خراب ہےعوام کی مشکلات حل نہیں ہو پارہی ہیں۔

بینک صارفین نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان،وزیراعظم پاکستان،چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ایسے بینکوں اوران کے ذمہ داران کے خلاف کارروائیاں کرنے اور بند اے ٹی ایم(آٹومیٹڈ ٹیلر مشین) فعال کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے دبئی اسلامک بینک کے ترجمان سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے اس حوالے آفیشل موقف دینے سے انکار کردیا بس یہی کہا کہ دبئی اسلامک بینک گلستان جوہرکامران چورنگی برانچ کی اے ٹی ایم(آٹومیٹڈ ٹیلر مشین) کی خرابی کا ہمیں معلوم ہے آئندہ 10 سے 15 روز میں ٹھیک کردیا جائے گا۔