پشاور: ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے 2مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کی،عدالت کا علی امین گنڈاپور کو 25اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہم درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دیدی۔
درخواست گزار کو 25 اکتوبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیدیا۔قبل ازیںوزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے خدشے پر جمعہ کے روز راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست آج سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں راہداری ضمانت منظور کرلی تھی۔