پی ٹی آئی احتجاج: وزیر داخلہ کا اسلام آباد کا فضائی دورہ

160

   اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریک انصاف )پی ٹی آئی ) کے ڈی چوک پر احتجاج اور امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے شہر اقتدار کا فضائی دورہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیر داخلہ نے فضائی معائنہ کرنے کے بعد سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ  کسی کو دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔