دبئی سے آئے مہمانوں کی پیر سید انعام شاہ سے ملاقات

171

ٹھٹھہ( رپورٹ رمضان میمن )ضلع ٹھٹھہ ضلع ٹنڈو محمد خان اور ضلع جامشورو اور دبئی سے آئے ہوئے معزز شخصیات کی پیر آف جھنڈو پیر سید انعام شاھ راشدی سے کراچی میں ملاقات سندھ نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے پیر سید انعام شاھ راشدی کی معززین سے بات چیت ضلع ٹھٹھہ ضلع ٹنڈو محمد خان ضلع جامشورو اور دبئی سے آئے ہوئے معززین شاھنواز بروھی۔فقیر اسلم خان جانوری۔انجینئر یونس بروھی وکیل عبدالغفار جانوری نے پیر آف جھنڈو پیر سید انعام شاھ راشدی سے راشدی ہائوس کراچی میں ملاقات کی اور مختلف سیاسی اور ادبی امور وغیرہ پر تفصیلی بات چیت بھی کی اس موقع پر پیر آف جھنڈو پیر سید انعام شاھ راشدی نے کہا کہ سندھ نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے کسی بھی مذہب یا فرقے سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاھئے امن اور محبت سے سبکو ملکر رھنا چاھئے یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے کوشش کرکے اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے صحیح فیصلے کرسکیں انہوں نے کہا کے اپنے محلے داروں اور دیگر سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں انکے دکھ سکھ میں ساتھ دیں فضول خرچی سے پرھیز کریں ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں اللہ سے یہی دعا ہے کہ اللہ اس ملک اور اسکے عوام کو سلامت رکھے۔