ٹنڈو آدم کا محنت بیٹے کی بازیابی کے لیے پریس کلب پہنچ گیا

172

کوٹری(نامہ نگار)ٹنڈو آدم کے محنت کش اپنے بیٹے کی پراسرار گمشدگی پر بیٹی کے ہمراہ کوٹری پریس کلب احتجاج کرنے پہنچ گیا۔میرے بیٹے کو اسکے سالوں نے گم کردیا ہے میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے۔متاثرہ باپ کی فریاد۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈآدم کے رہائشی عبدالخالق چانڈیو اور اسکی بیٹی نے کوٹری پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میرے بیٹے نوید کی 14سال قبل امبرین نامی خاتون سے حیدرآباد میں شادی ہوئی تھی جوکہ شادی کے بعد سے اپنے سسرال میں رہتا تھا مگر اچانک کچھ عرصہ قبل وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا جس کی کافی تلاش کی مگر کوئی سراغ نہ مل سکا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں شک ہے کہ میرے بیٹے کو اسکے سسرال والوں نے اسکو مار کرخود گم کردیا ہے جبکہ کیس کا رخ تبدیل کرنے کیلئے وہ الٹا ہم پر گمشدگی کا مقدمہ درج کراکر پولیس کے ذریعے ہمیں حراساں کیا جارہا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ میرے بیٹے کو اسکے سالوں کاشف اور گڈو نے لاپتہ کیا ہے جس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد پولیس میرے بیٹے کے سالوں کے کہنے پر میری بیٹی جو اکیلی رہتی ہے آئے روز اسکے گھر چڑھائی کرکے تنگ کرتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں۔انہوں نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری معاملہ کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں۔