ـ18اکتوبر کو حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کا بھرپور پاور شو ہوگا، عبدالجبار خان

102

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ 18اکتوبر کو حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کا بھرپور پاور شو ہوگا، سانحہ کارسازکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدرآباد میں ہونے والا جلسہ ماضی کے تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دے گا۔ پیپلزپارٹی اور اس کی ذیلی تنظیمیں جلسے کی کامیابی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کئے ہوئے ہیں، کارکنوں کو بھی چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ جلسے سے پیپلزپارٹی کی مرکزی، صوبائی اور علاقائی قیادت خطاب کرے گی اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے حیدرآباد میں پہلے بھی تاریخی جلسے کئے ہیں لیکن یہ جلسہ اس لئے منفرد ہے کہ اب حیدرآباد بھی پیپلزپارٹی کا قلعہ بن گیا ہے۔ پہلی مرتبہ حیدرآباد کے عوام نے پیپلزپارٹی کے نامزد میئر اور یوسی چیئرمینوں کو منتخب کیا ہے ۔