حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیر حکومت سندھ کے تعاون سے کیمونیٹی سروس میں نوجوانوں کی شمولیت کے عنوان سے سیمینار کا حیدراباد کلب میں انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی ریجنل محتسب حیدراباد عبدالوہاب میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ کو بہتر بنانے میں ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا اپنے دائرے میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا چائیے حیدراباد کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا سابق رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی نے کہا کہ ملک کی کلآبادی کا 65 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے حیدراباد کی ترقی کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا پرامن۔معاشرہ کے قیام کے لئیے رضا کاروں کی تربیت کی اشد ضرورت ہے ہمیں انے والے دنوں میں ماحولیات اور پانی کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے عوام ضرورت کے مطابق پانی کا استعمال کریں کیونکہ پانی زندگی ہے انے والے دنوں میں جنگیں پانی پر ہوں گی ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی مینجمنٹ کے اعزازی سیکریٹری جاوید اقبال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ کسی بھی ترقی پذیر معاشرہ میں کیمونیٹی سروس بہت اہم ہے نوجوان اپنے عمل سے معاشرہ میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔نوجوان رضا کارانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ریسکیو 1122 حیدراباد کے کمانڈر روشن علی مہسر نے کہاکہ کسی بھی معاشرہ میں تعلیم اور صحت بہت اہم۔مسئلے ہوا کرتے ہیں مغاشرہ میں رضا کاروں کا کردار بہت اہم ہے ہمارے یہاں ٹریننگ ونگ رضا کاروں کی تربیت کے لئیے کام کررہا ہے اب تک سندھ بھر میں 20 ہزار افراد کو ٹریننگ دی جاچکی ہے نوجوان تربیت کے لئیے ریسکیو 1122 سے رجوع کریں نوجوان کسی بھی قوم۔کا ایک قیمتی سرما یہ ہوتے ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وقت ألودگی ا یک بڑا چیلنج ہے سینئر جرنلسٹ ناصر خان نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے سیمینار سے اسپیکر غلام مرسلین غوری نے کہا کہ معاشرہ میں چار اقسام کے لوگ موجود ہوتے ہیں مل جل کر کام کرنا سوشل سروس ہے ۔