اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اب لاشیں چاہئیں، اسی کی منصوبہ بندی کررہی ہے، میں بانی پی ٹی آئی کو جس ڈگر پر جانے سے روک رہا تھا وہ وہیں گئے، بانی پی ٹی آئی اب سیاسی تابوت پر آخری کیل ٹھوک رہے ہیں، ریڈ زون اس لیے آنا چاہتے ہیں کہ لڑائی ہو، لوگوں کو مروانے کیلیے احتجاج کی کال دی، بانی پی ٹی آئی سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو پاکستان لائیں، بانی پی ٹی آئی یہود کی غلامی کررہے ہیں، غیرملکی شخصیت پاکستان آرہی ہے، پاکستان میں سرمایہ کار آرہے ہیں، حکومت کی نالائقی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی چیزوں کو ہائی لائٹ نہیں کررہی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ دید، مروت، لحاظ بہت ہوگیا، مجھے اس دوراہے پر نہ لایا جائے کہ مجھے اپنے فون سے کچھ باتیں قوم کے سامنے رکھنی پڑیں، یہ قوم جب کسی کو سر پر بٹھاتی ہے تو پاؤں میں لانے میں بھی دیر نہیں کرتی۔