پرویز الٰہی و اہلخانہ کا نام پی سی ایل سے نکال دیا، ایف آئی اے

85

 

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، زارا الہٰی اور راسخ الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے چودھری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چودھری پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ایف آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں پرویز الٰہی اور دیگر کی درخواست نمٹا دی۔