جاپان میں اسمگلروں سے 937 کلو سونا ضبط

110

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ 2024 ء کی پہلی ششماہی میں اسمگلروں سے ضبط کیے گئے سونے کی مقدار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے رواں سال جنوری سے جون کے درمیان سونا ضبط کیے جانے کے 228 واقعات رپورٹ کیے جو 2023 کے اِنہی مہینوں کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کی مقدار 937 کلوگرام تھی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 8گنا سے بھی زیادہ ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اسمگلروں کی بڑھتی ہوئی تعداد جاپان میں سونا دوبارہ فروخت کرنا چاہتی ہے۔