کراچی ( کامرس رپورٹر )فیروزسنز لیبارٹریز لمیٹڈ (فیروزسنز) نے لائسنس یافتہ جنرک لیناکاپاویر کی تیاری اور فروخت کے لیے امریکہ میں قائم بائیو فارماسیوٹیکل کمپنی گیلیڈ سائنسز آئرلینڈ یو سی کے ساتھ نان ایکسکلوزیو رضاکارانہ لائسنس معاہدہ کیا ہے۔فیروزسنز کے مطابق یہ چھ عالمی شراکت داروں میں سے ایک ہے جس نے لیناکاپاویر کی اعلی معیار کی جینرک تیار کرنے کے لئے گیلیڈ کے ساتھ رضاکارانہ لائسنس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ’لینکاپاویر کو امریکی ایف ڈی اے (فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن) نے انتہائی علاج کے تجربہ کار مریضوں (ایچ ٹی ای) کے لیے ہیومن امیونو ڈیفیشینسی وائرس (ایچ آئی وی) کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کے لیے منظور کیا ہے۔