سونے کی قیمت 1100روپے کم

181
record low

کراچی( کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالرز کی کمی کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 642 ڈالرز ہو گیا۔اس کمی کے اثرات ملک بھر میں سونے کے بھاو ¿میں دیکھے گئے 1100 اورسونے کی فی تولہ قیمت گھٹ کر 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے رہ گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہو گئی۔