لندن (اسپورٹس ڈیسک)لیور پول کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے جبکہ آرسنل کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے، لیورپول کی ٹیم کے اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد سب سے زیادہ 15پوائنٹس ہیں، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 14پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آرسنل کی ٹیم کے بھی 14 ہی پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 33 ویں سیزن میں شامل تمام 20ٹیموں نے اپنے 6،6 میچز کھیلے لئے ہیں ۔لیور پول کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے اور اس کو 5 میچز میں فتح جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ سب سے زیادہ 15پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے بھی 6 میچز کھیل لئے ہیں ۔جن میں وہ 4 میچ جیت چکی ہے اور اس کے 2 میچز ڈرا ہوئے ،لیکن اس کو تاحال شکست نہیں ہوئی ،یہ ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔