عوام کو بہلانے کیلیے مہنگائی میں کمی کا خواب دکھا یا ہے،ثروت اعجاز قادری

123

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں چاروں طرف مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔بنیادی سہولت سے عوام کو محروم کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے قادری ہاؤس میں ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دوران گفتگو ثروت اعجاز قادری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہلانے کے لیے حکومت مہنگائی میں کمی کا خواب دکھا رہی ہے۔ موجودہ حالات میں ملک کی معصوم عوام کا حال بے حال ہو چکا ہے۔ملک میں مہنگائی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہی ہے۔عام شہری کی آمدنی میں اضافہ ہونے کے بجائے مہنگائی کی وجہ سے خسارہ ہی ہو رہا ہے۔ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے منافع خور خوب کما رہے ہیں۔مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنا کمشنر ڈپٹی کمشنر اور ان کے نمائندوں کا کام ہے۔