سیکریٹری ریلوے کی چیف سیکریٹر ی سندھ سے ملاقات

122

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی سیکریٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات کی جس میں مختلف ریلوے منصوبوں، بشمول ایم ایل 1 اور تھر کول کی ریلوے لائن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران، سیکریٹری ریلوے نے تھر کوئلے کی ریلوے منصوبے کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ اکتوبر 2025 سے آپریشنل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نیٹ ورک سالانہ 10 ملین ٹن کوئلہ منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔