سی آئی اے نے ایران‘ چین اور شمالی کوریا میں مخبروں کی بھرتی شروع کردی

160

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کی عالمی شہرت یافتہ خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے چین، ایران اور شمالی کوریا میں مخبروں کی تعداد بڑھانے کے لیے آن لائن بھرتیوں کا آغاز کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سی آئی اے نے ان بھرتیوں کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں کیا اور ساتھ ہی درخواست جمع کرانے کے محفوظ راستے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سی آئی اے کی ایران، چین اور شمالی کوریا میں مخبروں کی بھرتی کو مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال سے جوڑا جا رہا ہے۔امریکا ان ممالک میں ان مخبروں کے ذریعے اپنا اثر و رسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔ روس امریکا کا سخت ناقد رہا ہے اور چین کے ساتھ بھی معاملات بہت زیادہ بہتر نہیں جبکہ ایران ہمیشہ سے سخت حریف رہا ہے۔امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے بھرتیوں کے اعلان پرچین، ایران اور شمالی کوریا کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔