عمران ضد چھوڑ کر زرداری کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر لیں، راجہ پرویز اشرف

142

لاہور: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا  ہے کہ پیپلز پارٹی آئینی عدالت بنا کر میثاق جمہوریت مکمل کرنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے فلسطین مارچ میں بھر پور شرکت کریگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یک جہتی کیلئے ہم سب متحد ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں مشرق وسطی میں طاقت کا استعمال رکوائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران  خان ضد چھوڑ کر آصف زرداری کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر لیں، پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔