ہمیں صرف ووٹوں کی ہی نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمن کی بھی ضرورت ہے، رہنما ن لیگ

179
show patience in protests

  اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ ہمیں  صرف ووٹوں کی ہی نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمن کی بھی ضرورت ہے، آمریت کی سب سے خوف ناک شکل عدالتی آمریت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما  نے کہاکہ  انتظامیہ کی آمریت حدوں سے نہیں نکل سکتی، فوجی آمریت کو بھی کچھ حدود کا علم ہوتا ہے لیکن عدالتی آمریت خود عدل کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی اور تمام حدیں پھلانگ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کے بارے میں نظرثانی اپیل پر سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے نے ایک بہت بڑی غلطی کی اصلاح کردی ہے، اس سے حکومت یا کسی پارٹی کو نہیں بلکہ آئین کو ریلیف دیا گیا ہے،3 مئی کو جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں وزیر قانون نے نیک نیتی کے ساتھ آگاہ کیا کہ حکومت ایک آئینی پیکج لانا چاہتی ہے، اگر ہم رات کے اندھیرے میں لانا چاہتے تو چپ رہتے۔