کوئٹہ: بس کھائی میں جاگری، 3پچیوں سمیت 7باراتی جاں بحق، 19 زخمی

167
Quetta: Bus fell into ditch, 7 passengers

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 3 بچیوں خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز باراتیوں کی بس بروری بائی پاس پر ہزارہ قبرستان کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 7 سالہ زینت بی بی، تین سالہ بی بی زینب، 11سالہ صفیہ بی بی ، 17 سالہ عالیہ بی بی ، 35 سالہ نصیب اللہ ، حاجی نقیب اللہ اور بی بی عالیہ جاں بحق جبکہ نوریہ بی بی، حبیب، بی بی، بی بی فاطمہ، نجیبہ، بی بی طیبہ، بی بی جمیلہ، پلوشہ بی بی، بی بی نادیہ، بی بی رقیہ، بی بی اجوہ ، بی بی عابدہ، بی بی ملالہ، بی بی زلیخہ، بی بی علینہ، بی بی جمیلہ، بی بی انساء، بی بی نقواہ زخمی ہوگئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگ ، پولیس ، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور نعشوں کو نکال کر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور ٹراما سینٹر سول سنڈیمن ہسپتال منتقل کیا گیا نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیائع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلیا۔