اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے 15 مزید اراکین کو شہید کرنے کا دعویٰ

150
Israel claims to have killed 15 more members

بیروت: اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اس نے لبنان میں حملے کرکے حزب اللہ کے مزید 15  ارکان کو شہید کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جنوبی لبنان پر ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے 15 جنگجوں کو مار دیا۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے کہا کہ اس نے سرحد پر اسرائیلی پیش قدمی کو ناکام بنا دیا ہے۔اسرائیلی فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان کہا کہ اس نے مشرقی لبنان کی وادی بیکا پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق لبنانی شہر ہرمل پر ہونے والے حملوں میں آج کم از کم 33 افراد شہید ہوگئے جب کہ لبنان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل جارحیت میں 105 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب لبنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نے 3 دن کے دوران اپنے وحشیانہ حملوں میں 40 سے زیادہ ریسکیو رضا کاروں اور فائر فائٹرز کو شہید کر دیا۔