آرٹیکل 63 کے فیصلے سے پنجاب حکومت گرائی گئی تھی، حمزہ شہباز

244

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سپریم کورٹ نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا۔ گزشتہ فیصلے کو بنیاد بنا کر پنجاب میں حکومت کو گرایا گیا تھا۔

آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پرحمزہ شہباز نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ   آئین کی تشریح کے بجائے اس میں تحریف کی گئی تھی، معزز عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ حمزہ شہباز 30 اپریل 2022 کو وزیر اعلی پنجاب بنے تھے تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63 اے کیس کے فیصلے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب کالعدم قرار دے دیا تھا۔