حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رُکن شوریٰ و صوبائی ناظم اعلیٰ سندھ صوفی یحییٰ قادری نے اپنے جاری کردہ ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان صوبہ سندھ 3 اکتوبر کو قائدین اہلسنت و علماء دین کی جانب سے کی قیادت میں اسٹیشن چوک میرپور خاص تا پریس کلب عمر کوٹ تک نکالے جانیوالے ختم نبوت ﷺ و استحکام پاکستان امن مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور سندھ کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قافلوں کی شکل میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس مارچ میں شرکت کرکے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر اپنی غیرت ایمانی کا ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایوانوں میں گستاخ کو ہیرو بنا کر پیش کیا جو کہ قابلِ مذمت ہے انہوں نے کہاکہ عمر کوٹ واقعہ پر پیر آغا عمر جان مجددیسمیت علماء دین و عاشقان رسول پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کو یکسر مسترد کرتے ہیں حکومت سندھ علماء حق و عاشقان رسول پر سنگین بے بنیاد مقدمات بنا کر کیا ظاہر کرنا چاہتی ہے؟۔ سندھ حکومت ناموسِ رسالت و ختم نبوت ﷺ کے قانون کے حوالے سے اپنی پالیسی واضع کرے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی نے ہمیشہ قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا 17 ستمبر کو بھی سندھ کوتباہی سے بچایا۔