پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے،نصرت مرزا

84

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی، کالم نگار اور سابق وزیر نصرت مرزا نے حیدرآباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سیاسی، معاشی اور عدالتی بحران ہے۔ اس کے حل کے لیے تمام جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی نہیں ہو رہی۔ جس کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔