راولپنڈی (آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں، اب 4 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج ہوگا، بانی پی ٹی آئی عوام کی آزادی کے لیے جیل میں ہے، ہمیں 10 دفعہ بھی آنا پڑے احتجاج میں ہم آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں۔احتجاج پرامن ہوگا اور یہ ہمارا آئینی حق ہے۔تھوڑے دن پہلے مزاق میں ایک بات کہی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا حالات یہ ہیں میرے کپڑے پسینے سے گل گئے تھے۔ہمیں بہت تکلیف ہوئی یہ وہ شخص ہے جب ہم جاتے ہیں وہ مسکراتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی جس سیل میں جن حالات میں ہیں صرف 15 منٹ باہر آنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔