لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے آئینی ترمیم کے پیش نظر اپنا لندن جانے کا پروگرام مؤخر کردیا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام تھا‘جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کرانا چاہتے تھے مگر اب آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد ہی سابق وزیراعظم لندن اور امریکا جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم اسی ہفتے یا اکتوبر کے دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ ا?ئینی ترامیم لانے کا فیصلہ کیا تھا مگر مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کے باعث بلوں کی منظوری کو کچھ دن ا?گے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔