اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات شگوار رہی، سربراہ جے یو آئی کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہو سکتیں، آ نے والے دنوں میں صورتحال واضح ہو جائیگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں آئینی ترمیم سے متعلق معاملات واضح ہوجائیں گے، مولانا فضل الرحمان کا موقف ہے آئینی عدالتیں ہونی چاہئیں، مولانا چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم میں کوئی ایسی چیز نہ ہو جو آئین سے متصادم ہو۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ رہیں اور ہمارا ساتھ دیں، پی ٹی آئی والوں کو مولانا مطمئن کر لیتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔