عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

104
record low

کراچی ( بزنس رپورٹر ) عالمی و مقامی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث بدھ کے روز مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 515 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے پر جاپہنچا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔ علاوہ ازیں عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2,653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔ماہرین نے سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، فیڈ ریٹ میں کمی اور چین اور بھارت جیسی بڑی مارکیٹوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو قرار دیا ہے۔بلین کو سیاسی اور مالی غیر یقینی صورتحال کے دور میں ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔