انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی

125
ملتان: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 3میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے ائیرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہورہی ہے

ملتان (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں برطانوی کرکٹ ٹیم گزشتہ صبح لندن سے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی،انگلش ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا،جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ 2 روز آرام کے بعد انگلش ٹیم4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان کرکٹ ا سٹیڈیم میں 15 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، قومی ٹیم کاپریکٹس سیشن پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔3ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے پہلے 2میچوں میں حصہ لینے کے لیے پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں ملتان پہنچ چکی ہیں ، پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ اورفیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کی نگرانی میں کیا،بابراعظم بھی گرائونڈ میں چکر لگاتے اوربیٹنگ کی بھر پور پریکٹس کرتے نظر آئے،انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 دن آرام کے بعد 4 اکتوبر کو پریکٹس شروع کرے گی ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔