فیصل آباد: جماعت اسلامی خواتین کا ممبر سازی مہم کے سلسلے میں کیمپ

12

فیصل آباد (جسارت نیوز) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے ممبر سازی مہم کے سلسلے میں الخدمت انور نذیر اسپتال میں کیمپ کا انعقاد کیا جہاں سیکڑوں خواتین کو جماعت اسلامی کا ممبر بنایا گیا۔ ممبر بننے والی خواتین کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے، ہم اپنے گلی محلے میں جماعت اسلامی کی دعوت کو تیز کریں گی اور خواتین زیادہ سے زیادہ جماعت اسلامی کی ممبر بنائیں گی۔ ضلعی ناظمہ ڈاکٹر فہمیدہ الیاس نے جماعت اسلامی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ’’حق دو عوام کو‘‘ کے سلوگن کے تحت ملک گیر پرامن مزاحمتی تحریک برپا کی ہے اسی سلسلے میں کل شام 7 بجے بیرون چینوٹ بازار ایک بڑاجلسہ بھی ہوگا جس میں ہزاروں خواتین شریک ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری آزادیاں، بچوں کی تعلیم، عوام کے لیے صحت کی سہولتوں کی دستیابی، انصاف کی فراہمی، الیکشن اور لینڈاصلاحات،خواتین کے لیے وراثت کے حق، نوجوانوں کے لیے روزگار اور دیگر عوامی ریلیف کے اقدامات اس تحریک کا لانگ ٹرم ایجنڈا ہے، تحریک کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے ملک گیر ممبر شپ کمپین بھی شروع کی ہے جسے بھرپور عوامی پذیرائی مل رہی ہے، حق دو تحریک کا اولین مقصد عوام کے لیے بجلی بلوں پر ریلیف ہے۔