کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

11

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر گزشتہ شب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شمس اللہ نامی شخص کو قتل جبکہ اس کے ساتھی نصراللہ کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ پرانی دشمنی ہے ، مقتول کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔