پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

12

پشاور(آئی این پی) آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 16 سو سے بڑھ کر17 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے، شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3، دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد پر آگئی۔ صوبائی دارالحکومت میں فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بھی 1800 سے بڑھ کر 1900 روپے کا ہو گیا ہے۔