عازمین حج و عمرہ کی خدمت کے لیے عارضی ورک ویزوں کا اعلان

72

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے حج وعمرہ خدمات کے لیے عارضی ورک ویزے کے ضوابط کا اعلان کردیا۔ کابینہ کی جانب حج وعمرہ خدمات کے لیے عارضی ورک ویزوں کے ضوابط کی منظوری سے نجی سیکٹر کو فائدہ اور سروسز کا معیار بھی بہتر ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ ویزے شعبان سے جاری ہوں گے جو محرم کے آخر تک کارآمد رہیں گے۔ بڑی کمپنیوں کو یہ سہولت ملے گی کہ وہ اپنے کام کے مطابق عارضی ویزے کی مدت میں مزید توسیع کرا سکیں گی۔ ویزے کی ابتدائی مدت 90 دن ہوگی جس میں 90 دن کی مزید توسیع کرائی جاسکتی ہے۔