جاپانی ہوائی اڈے پر جنگ عظیم کے امریکی بم پھٹ گئے

71

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے صوبے میازاکی کے ہوائی اڈے پر دوسری جنگ عظیم کے امریکی بم پھٹ گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں رن وے پر 7 میٹر چوڑا اور ایک میٹر گہرا گڑھا بن گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ،تاہم فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا،جس سے 90فیصد پروازیںمنسوخ ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ2مشکوک بم امریکی ساختہ تھے جو ممکنہ طور پر دوسری جنگ عظیم میں پھینکے گئے تھے۔ اس وقت یہ ہوائی اڈا جاپانی بحریہ کا ائربیس تھا۔ جنگ عظیم دوم کے آخری دنوں میں جاپانی بحریہ کے سیکڑوں نیوی افسران اس ائربیس سے مشن پر روانہ ہوئے تھے۔