بھارتی شہر پونے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ 3 افراد ہلاک

79
بھارتی شہر پونے میں حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر گرا ہوا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے کے علاقے باودھن میں صبح ٹیک آف کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر دہلی کی ایک ایوی ایشن فرم کا تھا۔ تینوں ہلاک شدگان کی شناخت پائلٹ گریش کمار پلئی اور پرمجیت سنگھ اور انجینئر پریتم چند بھاردواج کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں گہری دھند کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے 5منٹ بعد ہی پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔