وزیراعظم ملائشیا کا دورہ، قیدیوں کا معاملہ اٹھایا جائیگا

56

اسلام آباد(آن لائن) ملائشیا کے وزیراعظم کا دورہ پاکستان کے دوران پاکستان ملائشیا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ معاملہ کئی ماہ سے زیر التوا ہے، ملائشیا گزشتہ ماہ ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ سائن کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملائشیا میں قید پاکستانیوں کی تعداد میں گزشتہ 7 ماہ کے دوران 55 فیصد اضافہ ہوا ہے، ملائشیا میں قید پاکستانیوں کی تعداد 299 سے بڑھ کر 463 ہو گئی ہے۔