اسرائیل پر حملہ:پی آئی اے نے ایرانی حدود کیلیے پروازیں روک دیں

108

کراچی: اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد پی آئی اے کی جانب سے اپنی پروازیں ایرانی حدود میں جانے سے روک دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے اپنی پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے، اس سلسلے میں ائرلائن کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشنز کو باقاعدہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق تمام پروازوں کے فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دیے جارہےہیں، جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی،ایرانی کی فضائی حدوداستعمال نہیں کی جائیں گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے۔کینیڈا اور ترکیہ جانے والی پروازیں نادرن کوریڈور کے روٹ کواستعمال کرتی ہیں جب کہ سدرن کوریڈور کے ذریعے یواے ای ،بحرین ،دوحا اورسعودی عرب کی پروازیں چلائی جاتی ہیں۔