اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

121

تل ابیب: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو فلسطین کے حق میں بیان بازی مہنگی پڑگئی، اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پرملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے انتونیو گوتریس پر فلسطین کے حق میں بولنے پر  اور ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے پر ملک میں داخلے پر پابندی  عائد کی ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل چند دن میں ایران پر جوابی حملہ کر سکتا ہے، اسرائیل ایران کی تیل تنصیبات اور دیگر اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل پر ہر جگہ سے حملے ہورہے ہیں،  گزشتہ رات ایران نے 4سو کے قریب میزائل فائر کیے ہیں جبکہ آج ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر دو دستی بم حملے بھی ہوئے ہیں جبکہ  پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ قرار دیا ہے۔