اسرائیلی فضائی اڈوں پر ایران کے میزائل حملے کی تصدیق

262

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند میزائل اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اور جہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اسرائیلی فضائیہ کے کسی بھی جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر 190 بیسلٹک میزائل فائر کیے تھے، جن میں سے 90 فیصد میزائل اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔

اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ وہ اس صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط کر رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسے حملوں سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکے

دوسری جانب اسرائیل کے تباہی کے دن شروع ہوگئے، ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکے ہوئے ، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈنمارک کی حکومت نے 2 شہریوں کو گرفتار کرکے دعوی کیا ہے کہ دونوں ملزم دھماکا کرنے میں ملوث تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کی حکومت نے دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لئے گئے دونوں افراد ڈنمارک کے شہری ہیں، دستی بم کا حملہ اسرائیلی سفارتخانے سے سو میٹر دور ہوا تھا، پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کو بھی پبلک نہیں کیا ہے۔