فرانس کی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت

122
citizens to leave Iran

پیرس: فرانس نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایران میں فرانس کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی شہری جو ایران میں مستقل رہائشی ہیں وہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بحالی کے بعد عارضی طور پر وہاں سے نکل جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایرانی میزائل کچھ اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اور جہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچا ہے۔