ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکے

144

کوپن ہیگن:اسرائیل کے تباہی کے دن شروع ہوگئے، ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکے ہوئے ، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈنمارک کی حکومت نے 2 شہریوں کو گرفتار کرکے دعوی کیا ہے کہ دونوں ملزم دھماکا کرنے میں ملوث تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کی حکومت نے دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لئے گئے دونوں افراد ڈنمارک کے شہری ہیں، دستی بم کا حملہ اسرائیلی سفارتخانے سے سو میٹر دور ہوا تھا، پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان  کو بھی پبلک نہیں کیا ہے۔

ڈنمارک کی پولیس نے دھماکے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ایک ملزم کو اسرائیلی سفارتخانے کے قریب سے گرفتار کیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کو دارالحکومت کے سینیٹرل اسٹیشن کے قریب سے حرات میں لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دونوملزمان کو ابھی ابتدائی تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے میں متنقل کیا گیا ہے، مزید تفتیش  ہونے کے بعد ان پر مزید چارج لگا کر سزا دی جائےگی۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو شہید کیا تھا، جس کے بعد سے اسرائیل پر اور دیگر مملک میں قائم سفارتخانے میں حملے شروع ہوگئے ہیں۔