انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

147

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔