پیٹرول کے بعد سیمنٹ کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی

167

  اسلام آباد: عوام کیلیے گھر کی تعمیر کرنا آسان ہوگئی،  سیمنٹ کی قیمت میں دوسرے ہفتے بھی  کمی کردی گئی، جس کے نتیجے میں فی بوری  1490 سے 1500 روپے کے درمیان  فروخت ہو نے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ستمبر کے آخر میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1497 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے 1510 روپے کی قیمت سے 0.74 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے، جنوبی شہروں میں بھی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

قیمتوں میں یہ تبدیلیاں مارکیٹ میں اتار چڑھا کی وجہ سے ہیں، جو خطے بھر میں تعمیراتی لاگت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ میپل لیف سیمنٹ کی بوری 1480 روپے سے 1490 روپے تک فروخت ہو تی رہی ، لکی سیمنٹ 1465 روپے سے 1475 روپے تک فروخت ہوئی ۔

ان کے علاوہ فوجی سیمنٹ کی بوری 1470 روپے سے 1480 روپے کے درمیان جبکہ عسکری سیمنٹ کی بوری 1465 روپے سے 1475 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے ۔