ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن اور مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے: محمد اورنگزیب

160
determined to facilitate business

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزا نہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن اور مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے،موجودہ حکومت پالیسی فریم ورک اور پالیسی میں تسلسل فراہم کرنے کے عزم پر یقین رکھتی ہے،

 اسلام آباد میں پاکستان اکانومی ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر بہتری کی جانب گامزن ہونے کی خوشخبری ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام اس صورت میں ہوگا جب ہم بنیادی اصلاحات کریں گے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیرہیں، پاکستان کا بینکنگ شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت پالیسی فریم ورک دے گی، بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کوسہولیت فراہم کریگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔معاشی ترقی کیلئے اقدامات کیے جار ہ یہیں، مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے، حکومت کا پالیسی فریم ورک فراہم کرنے کا عزم اور بینکنگ سیکٹر کا سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ دونوں مل کر معاشی ترقی اور مالیاتی استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت جو معاشی استحکام آیا ہے ہمیں اس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم بنیادی اصلاحات کریں کیونکہ یہ ہمارے ملک کی بنیادی ضرورت ہے ،شہباز شریف کی حکومت پالیسی فریم ورک اور پالیسی میں تسلسل فراہم کرنے کے عزم پر یقین رکھتی ہے، مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، اس کی وجہ سے ہماری معیشت استحکام کی حالت سے ترقی کی طرف جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر میں بہتری کا مطلب ہے کہ سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کو مالی معاونت ملے گی اور عام شہریوں کے لیے بھی بینکاری خدمات تک رسائی آسان ہوگی۔حکومت کا موثر پالیسی فریم ورک نہ صرف بینکوں کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دے گا بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گا، جس سے ملک میں سرمایہ کاری کی فضا سازگار ہوگی۔