امن کیلئے امریکہ اور یورپی ممالک مشرق وسطیٰ سے دفع ہو جائیں، علی خامنہ ای

118
withdraw from the Middle East

تہران: ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے سخت الفاظ میں امریکا اور یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ خطے میں امن کے لیے امریکا اور یورپی ممالک دفع ہوجائیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی کشیدگی اور جنگوں کا الزام ’امریکہ اور بعض یورپی ممالک‘ پر عائد کیا جو ’جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ خطے میں امن و سکون لاتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خطے سے ”دفع“ کردینا چاہیے تاکہ خطے کے ممالک امن سے رہ سکیں۔ علی خامنہ ای نے کہا کہ وہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی موت پر ”سوگوار“ ہیں لیکن انہوں نے اشرافیہ کے ساتھ اپنی ملاقات ملتوی نہیں کی کیونکہ ایران کا سوگ ایک ”دوبارہ زندہ کرنے اور چلانے والی“ قوت ہے۔

ایک سینیئر ایرانی اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ منگل کو اسرائیل پر میزائل داغنے کا حکم ملک کے سپریم لیڈر نے دیا تھا۔