بنکاک: اسکول بس میں آگ لگنے سے  23 افراد ہلاک

94
bus collided with trailer

بنکاک: تھائی لینڈ میں اسکول بس میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 20 طلبا اور 3 اساتذہ جل کر ہلاک ہوگئ جبکہ 19 افرادنے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں، اسکول بس سیاحتی دورے سے واپس آرہی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ  بس تیز رفتار سے چلائی جارہی تھی کہ اچانک بس کا ٹائر پھٹا اور بس الٹ گئی ، جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس جل کر خاکسترہوگئی بس میں 50 کے قریب کم سن بچے اور اساتذہ سوار تھے۔

عینی شاہد نے بتایا کہبچے خوفزدہ ہوکر بس کے پیچھے حصے کی طرف گئے۔ دروازے اور کھڑکیاں بند تھیں۔ صرف 19 افراد بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوسکے جنھیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔