گوجرانوالہ ، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان

137

گوجرانوالہ(آئی این پی) بورڈ آف انٹرمیڈ یٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (پہلے سالانہ2024 ء ) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ بورڈکے چیئرمین سید نوید حیدر شیرازی، پروفیسرمحمد نعیم بٹ کنٹرولر امتحانات اور پروفیسر گوہر الطاف، سیکرٹر ی بورڈ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ امتحان میں مجموعی طور پر131397 اْمیدواران شامل ہوئے جن میں سے 68071 کامیاب قرار پائے اور شرح تناسب 51.81فیصد رہی۔ پری میڈیکل گروپ بوائز میں 5792 اور گرلز22204 اْمیدواران نے شرکت کی جن میں سے 3221 اور 15238کامیاب قرار پائے۔ اس طرح اْن کی شرح تناسب بالترتیب 57.61 اور68.63 فیصد رہی۔ پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں 3123 اور گرلز2889 اْمیدوارن نے شرکت کی جن میں سے2184 اور2313 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح اْن کی شرح تناسب بالترتیب 69.93 اور80.06 فیصد رہی۔ جنرل سائنس گروپ بوائز میں 17517اور گرلز 20091اْمیدواران نے شرکت کی جن میں سے 7402 اور13507کامیاب قرار پائے۔ اس طرح اْن کی شرح تناسب بالترتیب42.26 اور67.23 فیصد رہی۔ کامرس گروپ بوائزمیں 5252 اورگرلز5098 اْمیدواران نے شرکت کی جن میں سے1679اور3539 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح شرح تناسب بالترتیب32.00 اور69.42 فیصد رہی۔ ہیومینٹیزگروپ بوائز میں 14458اور گرلز 34973 اْمیدواران نے شرکت کی جن میں سے 2178اور 16810 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح اْن کی شرح تناسب بالترتیب 15.10اور48.10 فیصد رہی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ امتحان کے انعقاد سے لے کر نتائج کی تیاری تک متعلقہ قواعد و ضوابط پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنایا ہے۔ امتحانی نظام میں غیر جانبداری اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ داخلہ فارموں کی وصولی، رول نمبر اور سنٹرز کی الاٹمنٹ آٹومیشن سسٹم کے ذریعے کی گئی۔ ادارہ جات کی جانب سے بھجوائی گئی اْمیدواران کی ترتیب کو ختم کیا گیااور ایک زون کے اندر جملہ ادارہ جات کے اْمیدواران کو اْس زون میں قائم کردہ امتحانی مراکز اورلیبارٹریز میں یکساں تقسیم کرکے بٹھایا گیا۔ امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔