سکھر: با اثر افراد کے ظلم کے خلاف میرانی برادری کا احتجاج

12

سکھر (نمائندہ جسارت)صالح پٹ گاؤں حسین آباد کے رہائشی میرانی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین جن میں حب علی میرانی، گل محمد، امام بخش، عجیباں خاتون، مائی امیر زادی و دیگر کا علاقے کے بااثر افراد کی جانب سے ظلم و زیادتی و ناانصافیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے اور تحفظ و انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔