لاہور(آن لائن)لاہور پولیس نے بصارت سے محروم افراد پر ڈنڈے برسا دیے۔ نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں دھرنا9ویں روز میں داخل ہو گیا۔ مظاہرین ایوان وزیر اعلیٰ جانے کی کوشش کر رہے تھے، مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک گھر جانے سے انکار کر دیا۔مظاہرین کی چیئرنگ کراس پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھکم پیل ہوئی اور وہ رکاوٹیں ہٹا کر مال روڈ پر الحمرا ہال کے سامنے پہنچ گئے۔ پولیس کے ہاتھوں ایک نابینا شخص کا سر پھٹ گیا، نابینا مظاہرین نے اپنی سفید چھڑیوں سے پولیس کو مارا۔2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔علاوہ ازیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوے ان سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دیں ۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مظاہرین سے جھڑپ میں زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔