لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت توسیع چاہتے ہیں‘ فواد چودھری

60

اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ بہت زیادہ تقسیم ہے، ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت توسیع چاہتے ہیں، اب وقت ہے کہ ہم گرینڈ پولیٹیکل ڈائیلاگ کا آغاز کریں،ایک دوسرے کو روند کر آگے جانے سے سیاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرپشن اسکینڈل ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ یہ کیس 8 مہینوں سے انکوائری میں چل رہا ہے، لوگوں کو خراب کرنے کے لیے جعلی کیس بناتے ہیں،ملک میں جو ٹینشن کا ماحول ہے، اس سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ عمران خان نے جو کال دی ہے اس سے سیاسی ٹمپریچر پروان چڑھے گا۔ چیف جسٹس جس طرح سے عدالت عظمیٰ چلا رہے ہیں اس پر بھی بہت اعتراضات ہیں، یہ کسی بھی طرح سے مستحکم پاکستان کے لیے اچھی بات نہیں ہے ۔